پاکستان فٹبال ٹیم روس سے فرینڈلی میچ کھیلنے سے محروم، فیڈریشن کی غفلت کا نتیجہ



پاکستان فٹبال ٹیم کو روس جیسے بڑے حریف کے خلاف فرینڈلی میچ کھیلنے کا سنہری موقع فیڈریشن کی غفلت کے باعث ضائع ہو گیا۔ عالمی رینکنگ میں 195 ویں نمبر پر موجود پاکستان کے لیے یہ ایک نادر موقع تھا کہ وہ روس، جو عالمی رینکنگ میں 34 ویں نمبر پر ہے، کے خلاف میچ کھیل کر اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی تجربہ دلوا سکتی۔

ذرائع کے مطابق، روسی فٹبال فیڈریشن نے پاکستان کو اکتوبر کی فیفا انٹرنیشنل ونڈو میں فرینڈلی میچ کی پیشکش کی تھی، جس کے تمام اخراجات روس نے برداشت کرنے کی پیشکش بھی کی تھی۔ میچ کے لیے 11 اکتوبر کی تاریخ تجویز کی گئی تھی، لیکن پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے تیاری کے لیے ناکافی وقت کا عذر پیش کرتے ہوئے اس پیشکش کو قبول نہیں کیا۔

ستمبر کے آخر میں دونوں فیڈریشنز کے درمیان آخری رابطہ ہوا، لیکن اس کے بعد سے نومبر میں ممکنہ میچ کے امکانات بھی ختم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ فیڈریشن کی عدم دلچسپی اور تاخیر کی وجہ سے پاکستان فٹبال ٹیم کو ایک اہم موقع سے محروم ہونا پڑا

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم