ناصر حسین کا پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں کمزور سمجھنا حماقت قرار

 


انگلینڈ کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر ناصر حسین نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کی فتح کے حوالے سے بات کو قبل از وقت اور غلط قرار دیا ہے۔ 56 سالہ ناصر حسین کا کہنا ہے کہ موجودہ دور میں پاکستان کی ٹیم اتنا اچھا پرفارم نہیں کر رہی، لیکن یہ کہنا کہ انگلینڈ بآسانی پاکستان کو شکست دے دے گا، حماقت ہوگی۔

ناصر حسین نے مزید کہا کہ پاکستان ایک بہترین کرکٹ نیشن ہے، اور وہاں کرکٹ کا جنون ہمیشہ سے عروج پر رہا ہے۔ پاکستانی فینز ہمیشہ اپنی ٹیم کو کامیابی کی بلندیوں پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا نیا کپتان اور کوچ ہیں، اور سب کی نظریں اس بات پر ہوں گی کہ وہ اپنی ٹیم کو کیسے مضبوط کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 7 اکتوبر کو ملتان میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے ہوگا، جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں شیڈول ہے

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم