شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن، لیفٹیننٹ کرنل سمیت 6 جوان شہی

 


سپن وام کے علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا بڑا آپریشن۔ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی میں 6 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

ماواد: شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں پاک فوج اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت سمیت 6 جوان شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف 4 اور 5 اکتوبر کی درمیانی شب ایک آپریشن کیا گیا جس کی قیادت لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کر رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق شہداء میں لانس نائیک محمد اللہ، لانس نائیک اختر زمان، لانس نائیک شاہد اللہ، لانس نائیک یوسف علی اور سپاہی جمیل احمد شامل ہیں۔ لیفٹیننٹ کرنل محمد علی شوکت کا تعلق فیصل آباد سے تھا جبکہ دیگر شہداء کا تعلق خیبر، لکی مروت، ٹانک، اورکزئی اور سوات سے تھا۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ پاکستانی سیکیورٹی فورسز ملک کو دہشتگردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سوات کے علاقے چارباغ میں بھی ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 2 دہشتگرد مارے گئے تھے، جن میں سے ایک کا نام عطاء اللہ عرف مہران تھا جو علاقے میں دہشتگردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھا

ایک تبصرہ شائع کریں

جدید تر اس سے پرانی

رابطہ فارم